0
Friday 13 Aug 2010 13:38

امریکی فوجی ہلاکتیں گیارہ سو سے زائد ہو گئیں،افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن گئی،رپورٹ

امریکی فوجی ہلاکتیں گیارہ سو سے زائد ہو گئیں،افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن گئی،رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان جنگ میں امریکی فوجی ہلاکتیں 1،123 جب کہ عراق جنگ میں یہ تعداد 4،414 ہو گئی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں 2001ء سے امریکی جارحیت کے بعد سے اب تک امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں1،123ہو گئیں،اس میں 903 فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے۔اس دوران 7415 امریکی فوجی افغان جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے"اے پی"کے مطابق 2003ء سے عراق پر امریکی جارحیت کے بعد 4،414 فوجیوں میں سے 3،490 مخالفانہ حملوں جب کہ 31،907 فوجی زخمی ہوئے۔2003ء سے امریکی حملے کے بعد ایک لاکھ عراقی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔عراقی حکومت ان کے خاندانوں کو رقم فراہم کرے گی۔2004ء سے عراقی صوبے انبار میں کسی عراقی کو کوئی رقم نہیں دی گئی،جب کہ وہ صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا،اور وہاں 50 ہزار عراقی مارے گئے۔
افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن گئی،رپورٹ
افغان فوج کی کمزوریاں،افغان حکومت کی کرپشن،پاکستان کی طرف سے مبینہ ڈبل گیم،سات سال تک بش انتظامیہ کی ناکامی،بہت زیادہ تعداد میں افغانستان میں فوج کی تعیناتی اور بڑے پیمانے پر فنڈز اور توجہ کے ارتکاز کے باعث افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ کی صورت اختیار کر گئی ہے۔امریکی اخبار"نیو یارک ٹائمز"اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے پار القاعدہ کو ان کی محفوط پناہ گاہوں سے محروم کرنے میں امریکا کے افغانستان میں بہت اہم قومی مفادات ہیں،اور یہ امریکا کی اخلاقی اور حکمت عملی کیلئے بھی تباہ کن ہو گا کہ وہ افغان عوام کو طالبان کے ظلم و ستم کے رحم کرم پر چھوڑ دیں،لیکن زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک امریکا افغانستان کی حکمت عملی کے بارے انتہائی الجھن اور پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کامیابی کے امکانات انتہائی کم نظر آ رہے ہیں۔
 "دی ٹائمز "میں شائع دستاویزات سے کامیابی کا امکان مشکل نظر آتا ہے۔وکی لیکس سے 2009ء سے پہلے جنگ کی حکمت عملی کا پتہ چلتا ہے۔لیکن اوباما کا 30 ہزار فوجیوں کا اس جنگ میں اضافہ کیا حقائق کا تبدیل کر دے گا؟اس کا جواب اوباما ہی بہتر دے سکتے ہیں،جو پاکستان کے ملٹری کمانڈر اور افغان صدر کے ساتھ تعاون کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 33994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش