0
Monday 13 Jan 2014 15:20

چیئرمین نادرہ کی برطرفی غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

چیئرمین نادرہ کی برطرفی غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام ٹائمز۔ جسٹس نورالحق قریشی پر مشمتل سنگل بنچ نے طارق ملک کی بحیثیت چیئرمین نادرا برطرفی کے خلاف درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں طارق ملک کی برطرفی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اپنا فیصلہ سناتے وقت جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئےکہ وہ چھٹیوں پر تھے اس دوران نہ انہوں نے ٹی وی دیکھا اور نہ ہی اخبار پڑھا جب واپس آئے ہیں تو پتہ چلا ہے کہ منظر نامے میں بہت سی تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔

طارق ملک نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھجوایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیرمین نادرا کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرا مستعفی ادارے کے مفاد میں ہے، جس کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے طارق ملک کا بطور چیرمین نادرا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر زاہد حسین کو قائم چیرمین نادرا تعینات کردیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 340555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش