0
Saturday 18 Jan 2014 23:59

حکومت دہشت گردوں کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

حکومت دہشت گردوں کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی ہے، عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہید سی آئی ڈی افسر چوہدری اسلم اور ہنگو میں اسکول کو دھماکے سے بچاتے ہوئے جان دینے والے طالبعلم اعتزاز حسن کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مزید کہتے ہیں کہ آج 18 کروڑ پاکستانیوں کو دہشت گردی نے نگل لیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چوہدری اسلم اور ان کے شہید ساتھیوں اور شہید طالب علم اعتزاز حسن کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے اور اسے سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار، مذہبی، سیاسی رہنماوٴں سمیت عام شہری کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان سب لوگوں کو حفاظت دینے کیلئے بنایا تھا مگر اب وہ انہی کیلئے غیر محفوظ ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 342606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش