0
Saturday 18 Jan 2014 15:51
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی

پاکستان حالت جنگ میں ہے، دنیا محفوظ ہوگئی مگر پاکستان غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے، چوہدری نثار

پاکستان حالت جنگ میں ہے، دنیا محفوظ ہوگئی مگر پاکستان غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مگر اس کا اعتراف نہیں کیا گیا۔ پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ دنیا محفوظ مگر پاکستان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پاکستان جس مشکل گزر رہا ہے، بین الاقومی طور پر اسے درست طریقے سے نہیں سمجھا جا رہا۔ موجودہ حالات میں پولیس پر ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو بھی غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی اور پاک فوج کے ساتھ ملک کر شانہ بشانہ لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ آج ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، سکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ دہشت گرد نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ عوام کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون میں کوئی کردار نہیں تھا۔ دنیا محفوظ ہوگئی مگر پاکستان غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اندر انصاف کا بول بالا کرینگے۔ پولیس پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لیے اولین کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی۔ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ پولیس ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرے۔ انھوں‌ نے کہا کہ آج پاکستان کو ہیروز کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 342383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش