0
Sunday 19 Jan 2014 18:09

آئی ایس پی آر نے بنوں دھماکے میں 20 سیکورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی

آئی ایس پی آر نے بنوں دھماکے میں 20 سیکورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، بنوں میں کینٹ میں دھماکہ صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار شہید اور تیس زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں اور پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد پرائیویٹ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جسے پریڈ گراونڈ میں کھڑا کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پرائیویٹ گاڑی کو ایف سی اہلکاروں کی نقل و حرکت کےلئے کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا، دھماکہ کے وقت ایف سی اہلکار وزیرستان روانہ ہو رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 میں سے 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، شہید 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں قابل شناخت نہیں ہیں، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 342738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش