1
0
Monday 27 Jan 2014 22:00

پنجاب دہشتگردی کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، ندیم افضل چن

پنجاب دہشتگردی کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے اپنی کارکردگی سے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینوں میں عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔ جو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے تھے انہوں نے قوم کو روشنی، گیس اور امن ہر چیز سے محروم کر دیا ہے۔ بھیرہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی شہباز شریف کو مینار پاکستان میں ٹینٹ لگانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال، صوبہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، پنجاب دہشت گردی کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 345661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
jeo chn sb
ہماری پیشکش