0
Tuesday 18 Feb 2014 13:37

ایف سی نے خضدار میں آپریشن کرکے 4 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اسد الرحمٰن گیلانی

ایف سی نے خضدار میں آپریشن کرکے 4 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اسد الرحمٰن گیلانی

اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ خضدار میں ایف سی کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں اغواء اور سنگین جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ خضدار آپریشن میں گرفتار ہونے والے چار افراد کے قبضے سے 10 سب مشین گن سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اسد الرحمن گیلانی نے بتایا کہ کراچی سے خطرناک قیدیوں کی مچھ جیل منتقلی کے بعد جیل کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مچھ جیل کی سکیورٹی چیک کرنے کے لئے محکمہ جیل اور داخلہ کے افسران جلد جیل کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ یا کسی بھی صوبے سے قیدی بھیجنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے مزید قیدی بلوچستان بھیجے گئے تو انہیں رکھنے کیلئے مکمل انتظامات کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 352862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش