0
Saturday 1 Mar 2014 23:15

علماء کرام کی ٹارکٹ کلنگ ملک میں فرقہ واریت فسادات کروانے کی سازش کی جا رہی ہے، لیاقت بلوچ

علماء کرام کی ٹارکٹ کلنگ ملک میں فرقہ واریت فسادات کروانے کی سازش کی جا رہی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت مثبت تعمیری پیش رفت ہے اس سے مذاکرات کو پٹڑی پر لانے کا موقع ملے گا۔ جنگ کسی مسئلہ کاحل نہیں۔ مذاکرات ہی مسئلہ کا حل ہیں حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے حکومت اور طالبان کو براہ راست مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے اور یہ وزیر اعظم کیلئے ایک چیلنج ہے کہ وہ کیا کردار ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کو امن ملے اور ملک دشمن قوتیں ناکام ہوں۔ فوج اور عوام کو متصادم کرنا فاصلے بڑھانا دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے ۔فوج اور عوام کا تصادم امن کو کمزور کردے گا امریکہ بھارت کا اس میں سرا سر فائدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ نے مدرسہ جامع العلوم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، مہتمم مدرسہ ہذا مولانا عبدالرزاق، کنور محمد صدیق بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے سے ملک میں فرقہ واریت کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام امن چاہتے ہیں دہشت گردی کا ہرواقعہ ہر شکل جس میں فوجی یا سویلین شہید ہوں قابل مذمت ہے قومی اور اجتماعی رائے ہے کہ مذاکرات کیلئے کوشش اور سہل پیدا کی جائے۔ 12 سال سے طاقت کا استعمال ہو رہا ہے امریکہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی نہ پاکستان کو فائدہ پہنچا امریکہ کی اس جنگ میں پاکستان اپنے 50 ہزار سے زائد فوجی اور سویلین کی قربانی دے چکے ہیں اور سو ارب ڈالرز کا معیشت کو نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے سیاسی ودینی قوتیں، میڈیا، تجزیہ نگار اور دانشور ایک پچ پر آئیں۔ بھانت بھانت کی بولی اور دشمن کے ایجنڈے کو بڑھانے کی بجائے قومی ترجیحات پر متحد ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 356976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش