0
Wednesday 12 Mar 2014 11:30

حکمران بتائیں انکے پاس ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں سے آئے۔؟ شیخ رشید

حکمران بتائیں انکے پاس ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں سے آئے۔؟ شیخ رشید

اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے حکومت کو چینلج کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر گھٹنے سے اب وہ پٹرول سستا کرکے دکھائے۔ ’’وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار بتائیں کہ ایک ہفتے میں کہاں سے آئے یہ ڈالر، کس نے دیئے اور کس مقصد کیلئے۔؟‘‘ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی پر حکمران جماعت کی طرف انکا کیا ہوا وعدہ کہ ’’اگر ڈالر کی قدر 100 روپے سے کم ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں‘‘ یاد دلانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرے اسمبلی میں رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن حکومت قوم کیساتھ دوغلی پالیسی نہ چلائے، یہ لوگ اتنے زیادہ ہی باصلاحیت ہیں تو پھر میں انکو دو تین مزید چیلنج دونگا، استعفٰی ہاتھ میں ہے، انتظار اس بات کا ہے کہ ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لٹر کمی کا اعلان کب ہوتا ہے۔؟
انکا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور نجکاری بھی نہیں ہوئی، وہی بتائیں  کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی پراسرار رقم کہاں سے آئی۔ یہ رقم کس مقصد کیلئے آئی ہے اور اسکا ایجنڈا کیا ہے؟ ایک ہفتے کے اندر اس رقم کی دو اقساط کہاں سے ملی ہیں؟ بہ بھی بتائیں کہ یہ اپنے پیسے باہر سے لائے ہیں یا کس نے کس مقصد کیلئے انہیں یہ ڈالر دیئے ہیں اور کن خدمات کے عوض یہ رقم دی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 360705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش