0
Tuesday 18 Mar 2014 23:15

ڈی آئی خان، جماعت الدعوۃ تھر کے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے، عتیق الرحمن

ڈی آئی خان، جماعت الدعوۃ تھر کے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے، عتیق الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ ڈیرہ اسماعیل خان کے زونل امیر اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمن چوہان نے کہاہے کہ تھر پارکر میں جماعتہ الدعوۃ قحط سالی کے متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قحط سالی کی خبر میڈیا میں آنے سے پہلے جماعتہ الدعوۃ کے رضاکار وہاں خدمت میں مصروف تھے اور جماعتہ الدعوۃ کے شعبہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافط عبدالرؤف خود تھر پارکر میں پہنچ کر متاثرین کے خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 42 میڈیکل کیمپس لگا کر تقریباً 7 ہزار متاثرین کو طبی علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں۔ ایف آئی ایف کے ریلیف کیمپ کے ذریعے نو ہزار متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں تیس لاکھ روپے مالیت پرمشتمل خوراک، ادویات، راشن وغیرہ کا سامان بھی تقسیم کیا جا چکا ہے۔ جماعتہ الدعوۃ نے متاثرین کیلئے جھولی پھیلاؤ مہم چلائی ہے اور ڈیرہ سے بھی جماعتہ الدعوۃ کی طرف سے کچھ سامان بھیجا جا چکا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 363297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش