0
Thursday 3 Apr 2014 11:42

زائرین کیلئے زمینی راستوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

زائرین کیلئے زمینی راستوں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجراء خوش آئند ہے۔ مگر انکے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ لہٰذا زائرین کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے زائرین کے زمینی روٹس کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان فیری سروس کے سلسلے میں بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں ضلع جھل مگسی، جعفر آباد، نصیر آباد، لسبیلہ، سبی، کچھی، لڑی، بارکھان اور صحبت پور کے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت جاری کردی۔ ایم ڈبلیو ایم کا سالانہ کنونشن "ناصران ولایت" کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ مرکزی کنونشن میں ماڈل اضلاع، صوبہ اور مرکز کی رپورٹس پیش ہونگی، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 368525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش