0
Sunday 12 Sep 2010 10:08

عوامی اور مذہبی شخصیات کا رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے عالم اسلام سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کا خیر مقدم

عوامی اور مذہبی شخصیات کا رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے عالم اسلام سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کا خیر مقدم
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف مذھبی اور سیاسی شخصیات نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدہ افراد پر خصوصی توجہ کئے جانے کے بیان کو بےحد سراہا ہے۔
مذھبی رہنماوں نے نماز عید کے اجتماعات میں رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کو بھرپور طرح سے سراہا ہے،جس میں آپ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور پاکستان کے مومن اور مسلمان سیلاب زدہ بھائیو کی امداد کو عالم اسلام کا سب سے فوری اور ضروری مسئلہ قرار دیا ہے۔ 
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی کی اس خاص توجہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ایسے عالم میں جبکہ خود ایران عالمی پابندیوں کا شکار ہے،ملت پاکستان اسکی امداد کو کبھی نہیں بھلائے گي۔علامہ حسن ظفر نقوی نے اس نازک اور حساس موقع پر ملت ایران کی امداد کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مصیبت کے ہر موقع پر ملت پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے بھی کہا کہ ہم ملت پاکستان کی حمایت میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے ملت پاکستان میں زندگي کی امید پیدا ہوئي ہے۔ایک اور مذھبی اور سیاسی رہنما آق مرتضی پویا نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سے پاکستانی قوم کو چين اور سکون ملا ہے۔

خبر کا کوڈ : 36871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش