0
Friday 25 Apr 2014 11:21

بغداد، پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ، 11افراد جاں بحق

بغداد، پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملہ، 11افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کاربم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے فلوجہ میں فضائی کارروائی میں 39 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بغداد سے 95 کلومیٹر دور جنوب میں شیعہ اکثریتی شہر ہلہ میں پیش آیا جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں اردگرد کھڑی 15 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبے انبار میں عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انبار میں مشترکہ کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ فلوجہ میں فضائی کارروائی کے دوران آئی ایس آئی ایل کے39 عسکریت پسند مارے گئے۔ 

عراق میں پارلیمانی انتخابات میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں اور پرتشدد واقعات میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2013ء میں ملک میں پرتشدد واقعات میں 8868 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ رواں سال پہلے 2 ماہ میں 1400 سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں 2011ء سے امریکی انخلا کے بعد بدھ کو پہلی مرتبہ پارلیمانی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں 328 نشستوں پر 9 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 376239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش