0
Friday 16 May 2014 21:18

عمران خان کل پریس کانفرنس میں جیو کے خلاف ثبوت پیش کریں گے

عمران خان کل پریس کانفرنس میں جیو کے خلاف ثبوت  پیش کریں گے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی اور فنڈنگ پر جیو کے خلاف ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی کے پروگرام میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی اور فنڈز لینے پر جیو کے خلاف ثبوت کل پریس کانفرنس کے دوران پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں بیٹھا ایک شخص کنگ میکر بنا ہوا ہے جبکہ جیو ٹی وی حکومت کا میڈیا سیل ہے اور کاروباری مفاد کے لیے جیو پر میری کردار کشی کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازحکومت نے ایک سال میں 57 ارب ڈالر کے قرضے لیے، مہنگائی میں اضافہ کیا اور چیزوں کی قیمتیں بھی دوگنی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں اگر سوئس بینکوں میں پڑا پیسہ ملک میں واپس آجائے تو آئندہ 9 سال تک کوئی نیا ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں جبکہ نوازشریف کا خاندان خود برطانیہ کے بڑے سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کا برا حال ہے اور نوازشریف ہیں کہ انہیں دوروں سے فرصت نہیں، پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے لیکن رائے ونڈ میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 383187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش