0
Thursday 22 May 2014 12:42

آئی ایس او رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی امیدوں کا محور و مرکز ہے، ناصر شیرازی

آئی ایس او رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی امیدوں کا محور و مرکز ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی نے امامیہ طلباء کو 42ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او کا ملت میں اہم اور ناقابل فراموش کردار ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، کاروان امامیہ کا 42 سالوں کا سفر ملت کو متحد کرنے اور خط ولایت کے پرچار میں بہت ہی اہم رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں برادران امامیہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او اپنی تاسیس سے لیکر آج تک ہمیشہ انقلاب کی داعی رہی ہے اور نوجوان نسل کو اسلام سے وابسطہ کرنے اور انہیں انقلابی بنانے میں آئی ایس او کا بہترین کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن آئی ایس او اپنے سفر پر گامزن رہی ہے۔ طلباء تنظیم ہونے کے ناتے آئی ایس او نے ہمیشہ طالبعلموں کی تعلیمی، فکری اور روحانی تربیت کا ساماں کرنے میں سخت کوششیں کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 385071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش