0
Thursday 5 Jun 2014 17:45

شام کے عوام نے مغربی طاقتوں اور عرب آمروں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے، ناصر شیرازی

شام کے عوام نے مغربی طاقتوں اور عرب آمروں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر مغربی طاقتوں اور عرب آمریتیوں کو شکست فاش سے دوچار کردیا ہے، اپنی وحدت سے بتا دیا ہے کہ قیادت پر یقین اور وطن کی محبت ساتھ ہو دنیا کی بڑی سے بڑی قوت کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فون پر شام کے الیکشن اور بشار الاسد کی فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے عوام نے تکفیریوں کو عملاً شکست سے دوچار کیا ہے، موجودہ الیکشن میں حصہ لیکر شامی عوام نے تکفیریوں، ان کی پشتیبان مغربی طاقتوں اور عرب آمریتوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ دہشتگرد یہ جنگ ہار چکے ہیں، وہ افراد جو پہلے کبھی بشار الاسد کے خلاف ہوا کرتے تھے وہ بھی اس الیکشن میں بشار الاسد کے حامی بن کر سامنے آئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے دہشتگردوں کی کارروائیاں دیکھ کر موازانہ کرلیا ہے کہ دہشتگردوں سے بشار الاسد ہزار درجے بہتر چوائس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن سے مقاومت کا بلاک طاقتور ہوا ہے اور اسرائیلی بلاک کمزور ہوا ہے۔ اس جنگ نے ثابت کیا ہے کون کہاں کھڑا ہے۔ یاد رہے کہ ناصر عباس شیرازی عالمی مبصرین کی ٹیم کے ہمراہ اس وقت شام میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 389217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش