0
Friday 6 Jun 2014 23:06
سنی اتحاد کونسل کے تحت سانحہ فتح جنگ راولپنڈی کیخلاف یوم تحفظ قومی سلامتی منایا گیا

طالبان دہشتگردوں کا فوجی افسران و جوانوں کو شہید کرنا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، طارق محبوب

طالبان نواز امریکا، اسرائیل و بھارت ایٹمی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں
طالبان دہشتگردوں کا فوجی افسران و جوانوں کو شہید کرنا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، طارق محبوب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک گیر سطح پر جمعة المبارک کے موقع پر سانحہ فتح جنگ راولپنڈی کے خلاف یوم تحفظ قومی سلامتی منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں سیکیورٹی فورسز پر انتہاءپسند طالبان دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف مزمتی قرادادیں منظور کی گئیں جبکہ خطبہ جمعہ میں علماء مشائخ، آئمہ خطبہ اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں نے اپنے خطابات میں سانحہ فتح جنگ کی پُرزور مزمت کی اور اس بزدلانہ کارروائی کو افواج پاکستان و عوام پاکستان کے جذبہ حب الوطنی کو پسپا کرنے کی ناکام کارروائی قرار دیا۔ کراچی کی مرکزی مساجد میں منعقدہ اجتماعات سے مفتی غلام نبی فخری، صاحبزادہ اکرام المصطفیٰ آعظمی، مفتی اقبال نقشبندی، علامہ فیصل عزیزی، مفتی غلام محمد چشتی، علامہ اشرف گورمانی، مفتی شہزاد رضا قادری، پیر مختار صدیقی، مولانا سید بلال شاہ، مولانا اجمل سعیدی سمیت دیگر علماء کرام و رہنماؤں خطاب کیا جبکہ شہدائے افواج پاکستان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب نے کراچی میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 کروڑ عوام کو نہ تو میڈیا وار افواج پاکستان سے جدا کر سکی اور نہ ہی امریکی طالبان کے بزدلانہ حملے افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کے خون ناحق سے عوام پاکستان کے جذبہ ایمانی و حب الوطنی کو ختم کر سکتے ہیں۔ طارق محبوب نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت طالبان نواز ہیں یہ ناپاک قوتیں ایٹمی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حکمراں دہشتگردوں سے مذاکرات میں پُرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب انتہاء پسند دہشتگرد طالبان فوجی جوانوں کو شہید کرکے اپنا ہدف حاصل کر رہے ہیں جو کہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے چیمپئین اقوام متحدہ کو اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو پاکستان میں طالبان دہشتگروں کی ظلم بربریت، قتل عام، انسانی حقوق کی بدترین پائمالی نظر نہیں آ رہی، اقوام متحدہ کا ہی دوہرا معیار انسانیت کی تقسیم کا شرمناک فسطائی کردار ہے۔

طارق محبوب نے کہا کہ اقوام عالم اور مغربی قوتیں بھارت اور افغانستان سے طالبان دہشتگردوں کی در اندازی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے OIC سے بھی مطالبہ کیا کہ 54 اسلامی ممالک ایٹمی اسلامی پاکستان پر دہشتگردی، انتہاء پسندی، خودکش حملوں اور بم دھماکوں کو مسلط کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اخلاقی، سفارتی اور خارجی تقاضوں کو پورا کرے۔ انہوں نے فتح جنگ راولپنڈی میں طالبان دہشتگردوں کے حملوں میں شہید کرنل محمد ظاہر خان، شہید کرنل ارشد خان اور پانچ شہریوں کی شہادت پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 389759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش