0
Saturday 7 Jun 2014 17:36

مصطفوی عشق کے فروغ کیلئے ڈاکٹر سرفرار نعیمی کامشن جاری رہیگا، علامہ راغب

مصطفوی عشق کے فروغ کیلئے ڈاکٹر سرفرار نعیمی کامشن جاری رہیگا، علامہ راغب
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی عشق کے فروغ اور دین اسلام کی ترویج کیلئے ڈاکٹر سرفرار نعیمی شہید کا مشن جاری رہیگا، اسلام کی سربلندی، اتحاد امت اور وطن عزیز کے استحکام کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسائل کے حل، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ڈاکٹر سرفرار نعیمی کے فلسفہ امن کو فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کے اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شہید پاکستان ڈاکٹر سرفرار احمد نعیمی کی یاد میں گڑھی شاہو میں جامعہ مسجد قادریہ میں منعقدہ شہیدِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مولانا امیر علی نعیمی اور مولانا مختار علی حیدری نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مولانا یعقوب نعیمی، پروفیسر وارث علی شاہین اور مفتی بلال فاروق نعیمی سمیت مقامی علماء ومشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 390009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش