0
Wednesday 11 Jun 2014 23:05

پارا چنار میں غیر منصفانہ آبادکاری نہ روکی گئی تو مزاحمت کرینگے، علامہ عابد الحسینی

پارا چنار میں غیر منصفانہ آبادکاری نہ روکی گئی تو مزاحمت کرینگے، علامہ عابد الحسینی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں غیر منصفانہ آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آباد کاری مری معاہدے کی روح کیخلاف ہے، اور حکومت اس حوالے سے جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدہ، بالش خیل، جلمئے اور اڑاولی سے کئی سال قبل بے دخل ہونے والے طوری قبائل (اہل تشیع) کی آبادکاری پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، جبکہ شیعہ علاقوں میں غیر منصفانہ طور پر دیگر علاقوں سے لاکر لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ افغان شہریوں کی بھی آبادکاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے مخالفین کو مکمل طور پر سپورٹ کر رہی ہے، جبکہ اہل تشیع کو ان کے جائز حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ہم اس ناانصافی کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 391205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش