0
Tuesday 24 Jun 2014 11:37

کشمیر پالیسی پر نریندر مودی کو واجپائی بننے کی ضرورت، مفتی سعید

کشمیر پالیسی پر نریندر مودی کو واجپائی بننے کی ضرورت، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ برصغیر ایشیاء میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید نے کہا کہ بھارت میں بننے والی این ڈی اے کی نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مسئلہ کشمیر کا حل ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں کشمیر کے معاملات کو حل کرنے کیلئے نریندر مودی کی قیادت والی حکومت سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلے گی تاہم اس کیلئے مودی کو اٹل بننے کی ضرور ت ہے، پونچھ جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سعید نے کہا کہ ترقی اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے امن واحد متبادل ہے، انہوں نے اس بات زور دیا کہ جموں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اپروچ اختیار کیا جائے، مفتی سعید نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت کی بدانتظامی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سال میں نہ صرف حکومت ناکام رہی بلکہ جمہوری اداروں کی اعتباریت کو بھی کمزور بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی اور عوام کا اعتماد ختم ہوجانا عوامی غم و غصے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ جمہوری اداروں اور حکومت کے تئیں لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے، مفتی سعید نے کہا کہ پی ڈی پی ریاست کے مختلف خطوں اور ریاست و ملک کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کا عزم کرتی ہے اور پارٹی نے اپنے دور اقتدار کے دوران یہ ثابت کردیا کہ صوبوں اور خطوں کے ساتھ کیسے پیش آیا جاتا ہے اور کس طرح سے مجموعی اور یکساں ترقی کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 394572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش