0
Sunday 29 Jun 2014 03:42

ڈی آئی خان، پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں خوراک کی فراہمی کا عمل شروع

ڈی آئی خان، پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں خوراک کی فراہمی کا عمل شروع
اسلام ٹائمز، پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو خوراک کی تقسیم کاعمل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک، نائیویلہ اور شور کوٹ میں شروع کر دیا گیا۔ پاک فوج کی طرف سے نائیویلہ، یارک اور شورکوٹ کے مقام پر متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے چالیس کلوآٹا، دس کلو چاول، دس کلو چینی، پانچ کلو گھی، چار کلو دالیں، ڈیڑھ کلو چائے پتی، آدھا کلو کھجور اور ایک پیکٹ نمک پر مشتمل راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 2500 خاندان اور 30000 متاثرین کی رجسٹریشن کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے عطیات کے ذریعے 43 لاکھ روپے کا فنڈ قائم کر کے متاثرین شمالی وزیرستان میں خوراک اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے عمل کا آغاز کیا۔ ڈپٹی کمشنر وقار علی خان نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور انکی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائیگا۔ متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن، خوراک اور دیگر اشیاء کی تقسیم اور انکے علاج معالجے کیلئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شور کوٹ اور نائیویلہ کے مقام پر دو امدادی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 20 جون سے لیکر 25 جون تک ضلعی انتظامیہ نے 600 خاندانوں میں راشن جبکہ 1250 خاندانوں میں دیگر اشیاء اب تک تقسیم کی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ پولیو جیسے خطرناک مرض سے نمٹنے کیلئے بھی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس میں ہزاروں متاثرین بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 395992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش