0
Sunday 6 Jul 2014 01:24

مسلمان ممالک کو کمزور اور تقسیم کرکے اسرائیل کے سامنے تر نوالہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے، پی ایل ایف ملتان

مسلمان ممالک کو کمزور اور تقسیم کرکے اسرائیل کے سامنے تر نوالہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے، پی ایل ایف ملتان
اسلام تائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ماہ رمضان المبارک کے دوران قبل اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے ''زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا ''تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدارحسین نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما حافظ محمد ایوب مغل، تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر(ر)اقبال چغتائی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما یاسرارشاد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید اقبال، فلسطین فائونڈیشن جنوبی پنجاب کے ترجمان سید محمد ثقلین نے خطاب کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حقیقت کا ا حساس ہونا چاہیے کہ عالم اسلام کو لسانیت و فرقہ واریت سمیت ہر نوعیت کے اختلافات کے ذریعے تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے۔ یہ تقسیم اس لئے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے کہ اب اسلام کے مقدس لبادے میںاسلام کے دشمن دہشت گردی کررہے ہیں۔ان دہشت گردوں کا ہدف مسلمان ممالک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد مسلمانوں کی جان و مال و عزت پر حملہ آور ہیں۔ پاکستان میں ان کی دہشت گردی کس کے خلاف ہے؟ ہر پاکستانی بچہ بچہ جانتا ہے۔ یمن اور بعض افریقی ممالک میں بھی دہشت گردی زوروں پر ہے۔ یہی صورتحال شام میں تھی اور وہاں سے اب یہ دہشت گردی عراق میں داخل کی گئی ہے۔ یہ دہشت گرد امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کے ایجنڈا پر عمل کررہے ہیں۔ گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلمان ممالک کو کمزور اور تقسیم کرکے اسرائیل کے سامنے تر نوالہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملتان کے زیر اہتمام 13رمضان المبارک بمطابق 12جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ''زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!''منعقد ہوگی، جس میں مذہبی، سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 397591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش