0
Thursday 14 Oct 2010 23:06

سوئس عدالت کو خط نہیں لکھا جائیگا،لطیف کھوسہ

سوئس عدالت کو خط نہیں لکھا جائیگا،لطیف کھوسہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق این آر او کیس میں وفاقی حکومت کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس عدالت میں کوئی کیس کھلے گا اور نہ ہی کھل سکتا ہے۔ساٹھ ملین ڈالر کی رقم نہ حکومت پاکستان کی ملکیت ہے اور نہ ہی اس سے آصف علی زرداری،بینظیر بھٹو یا نصرت بھٹو کا کوئی تعلق ہے۔
آج نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں گفتگو کرتے ہوئے این آر او کیس میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ساٹھ ملین ڈالر کی رقم میں سے ایک دھیلا بھی حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ صدر زرداری نے این آر او سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا،صدر کیخلاف مقدمات کھولنے کیلئے سوئس عدالت کو خط لکھ کر اٹھارہ کروڑ عوام اور آئین پاکستان کی تضحیک نہیں کر سکتے۔سوئس عدالت کو خط نہیں لکھا جائے گا۔خط لکھنے کا مطلب اپنے ہی صدر کے خلاف مقدمات دوبارہ کھلوانا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ صدر کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں مقدمات کھول دیئے ہیں،لیکن یہ مقدمات ساکت ہیں کیونکہ صدر کو آئینی استثنٰی حاصل ہے۔قومی مصالحتی آرڈیننس کا مقصد سیاسی انتقام بازی کو ختم کرنا ہے۔این آر او سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست میں حکومت سرخرو ہو کر نکلے گی۔
خبر کا کوڈ : 40375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش