0
Friday 15 Oct 2010 21:01

ایرانی صدر لبنان کا انتہائی کامیاب دورہ مکمل کرے وطن واپس پہنچ گئے

ایرانی صدر لبنان کا انتہائی کامیاب دورہ مکمل کرے وطن واپس پہنچ گئے
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اپنا دو روزہ دورہ لبنان مکمل کر کے تہران واپس پہنچ گۓ ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد رات تین بجے تہران کے ہوائي اڈے پر پہنچے،جہاں جوانوں کی ایک کثیر تعداد ان کے استقبال کے لۓ کھڑی تھی۔یہ جوان کئی گھنٹوں سے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی آمد کے منتظر تھے۔ ان جوانوں نے لبنان کی استقامت کی حمایت پر مبنی ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے موقف کے حق میں نعرے لگاۓ۔ 
محمود احمدی نژاد نے تہران کے مہر آباد ہوائي اڈے پر کہا کہ ہم سب ملت لبنان کی دلیرانہ استقامت کی حمایت کرتے ہیں،اور اس دن کے منتظر ہیں جب انسانیت کے نجات دہندہ ظہور فرما کر دنیا بھر میں عدل قائم کریں گے۔ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ آپ لوگ یقین رکھیں کہ اسرائيل نابود ہو کر رہے گا،اور کامیابی کا واحد راستہ استقامت ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دورہ لبنان سے دونوں ملکوں کی پوزیشن مضبوط ہوئي ہے۔حسن قشقاوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوۓ صدر احمدی نژاد کے دورہ لبنان کو کامیاب قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ایران اور لبنان کے درمیان باہمی تعاون کے سترہ سمجھوتوں پر دستخط کۓ جانے سے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کی سطح بلند ہوئي ہے۔ صیہونی حکومت کی جیل سے آزاد ہونے والے اور لبنان سے تعلق رکھنے والے سمیر قنطار نے بھی اس موقع پر کہا کہ لبنانی عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا شاندار استقبال کۓ جانے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ایک ایسے نظام کے نمائندے ہیں جو تیس برسوں سے استقامت اور مستضعفین کی حمایت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے دو روزہ دورہ لبنان کے دوسرے دن کل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں لبنانیوں کے اتحاد اور استقامت کو دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں انجام پانے والی اس ملاقات میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ملت لبنان اپنے اتحاد اور استقامت کے ذریعے دشمنوں کی ممکنہ سازشوں کو نقش بر آب کر سکتی ہے۔ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ملت لبنان نے اپنے اتحاد اور استقامت کی بدولت تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت پر فتح حاصل کی اور آج لبنان میں قائم امن کو دیکھ کر امید پیدا ہوتی ہے،جبکہ صیہونی حکومت آۓ دن کمزور سے کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ 
اس ملاقات میں سید حسن نصراللہ نے بھی کہا کہ لبنانی جوانوں کی استقامت اور پائیداری کی بدولت آج لبنان میں اتحاد اور امن قائم ہے اور وہ دشمنوں خصوصاً صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 40428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش