0
Friday 29 Aug 2014 10:06

سیاسی معاملات فوج اور عدلیہ کے ذریعہ حل کی روایت نہیں ہونی چاہیے، خورشید شاہ

سیاسی معاملات فوج اور عدلیہ کے ذریعہ حل کی روایت نہیں ہونی چاہیے، خورشید شاہ

اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات اگر سیاسی جماعتوں کے ذریعہ حل کئے جاتے تو یہ جمہوریت کے لئے ایک سنگ میل ہوتا، سیاسی معاملات فوج اور عدلیہ کے ذریعہ حل کرنے کی روایت نہیں ہونی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود بھی سیاستدان ہیں ، اگر وہ سیاسی جماعتوں کی بات مان لیتے تو ان کی سیاست کے لئے اچھا ہوتا۔ پاک فوج اور عدلیہ بھی ہمارے ملک کے ادارے ہیں لیکن سیاسی معاملات فوج اور عدلیہ کے ذریعہ حل کرنے کی روایت نہیں ہونی چاہیے۔

خبر کا کوڈ : 407193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش