0
Sunday 14 Sep 2014 20:41

آج جمہوریت کو عدم برداشت سے خطرہ ہے، آصف زرداری

آج جمہوریت کو عدم برداشت سے خطرہ ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں نظریہ ضرورت کے نام پر جمہوریت پر براہ راست حملے کئے گئے مگر آج جمہوریت کو عدم برداشت سے خطرہ ہے۔ عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، آئین پر عمل درآمد، قانون کی حکمرانی اور برداشت جمہوری کلچر کا لازمی جزو ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن حکمت عملی اور ہتھکنڈے تبدیل کرتے رہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند ذہنیت سے بھی جمہوریت کو بڑا خطرہ ہے، عسکریت پسند طاقت کے ذریعے اپنا انتہاء پسندانہ ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش