0
Thursday 2 Oct 2014 22:54

اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، عمران خان

اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث تھے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ معلوم نہیں، نون لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہو گیا ہے، ملک میں تبدیلی آ گئی، باپ کسی بھی پارٹی میں ہو ماں اور بچے پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں، استعفٰی مانگنا ہمارا حق ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آگئی ہے، گو نواز گو نعرہ لگانے والے کو مارنا غیر قانونی ہے، ہر بچہ کہہ رہا ہے گو نواز گو، کس کس کو مارو گے؟، ڈنڈے سے جمہوریت نہیں لائی جاتی، نون لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہو گیا ہے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ علم نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ باپ کسی پارٹی میں ہو، ماں بچے پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں، تبدیلی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، خواتین اور نوجوان جاگ چکے ہیں، دھرنے میں کل انسانوں کا سمندر ہوگا، نواز شریف کے استعفیٰ تک اسلام آباد دھرنا میرا گھر ہوگا، استعفیٰ مانگنا ہمارا حق ہے، جمہوریت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت شفاف الیکشن سے آتی ہے، 2013ء انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 4 حلقے کھل جاتے تو دھاندلی کی پوری گیم بےنقاب ہو جاتی، دھاندلی کرکے اسمبلی میں آنے والے نواز شریف جیسے شریف ہیں، اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلنے نکلے ہیں، ملائیشیا نے پاکستانی مزدوروں کی وجہ سے ترقی کی، پاکستان میں مہاتیر محمد جیسا لیڈر نہیں، لیڈر اپنی مثال سے ملک چلاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش