0
Monday 6 Oct 2014 17:41

پاکستانی طالبان نے داعش کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا

پاکستانی طالبان نے داعش کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبان نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کیساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا، پاکستانی طالبان نے خطے کے تمام عسکریت پسندوں سے عالمی اسلامی ریاستی مہم چلانے والے گروپ داعش کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شام اور عراق میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش جنوبی ایشیاء میں بھی اپنے قدم جمانا چاہتی ہے جہاں مقامی طالبان پاکستان اور افغان حکومت کیخلاف سرگرم ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب ستمبر میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے سابق طالبان کمانڈر عاصم عمر کو جنوبی ایشیاء برانچ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہفتہ کو عیدالاضحی کے موقع پر ایک جاری پیغام میں داعش کے مقاصد کی مکمل حمایت ظاہر کی۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے برطانوی خبر رساں ادارے کو ای میل پیغام میں کہا کہ ہمارے بھائیو ہمیں تمہاری کامیابیوں پر فخر ہے، ہم غم اور خوشی میں تمہارے ساتھ ہیں، موجودہ مشکل حالات میں ہم آپ سے صبر اور استحکام کی اپیل کرتے ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب آپ کے تمام دشمن آپ کے خلاف متحد ہو چکے ہیں خدارا، آپسی دشمنیاں پس پشت ڈال دیں، دنیا کے تمام مسلمانوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں، ہم آپ کیساتھ ہیں، ہم آپ کو مجاہدین اور حد ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 413391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش