0
Sunday 12 Oct 2014 10:01

فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، آج ہونے والے جلسہ سے پی اے ٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مسلم لیگ قاف کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں اتحادی جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے لگائے گئے ہیں، اور سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ گذشتہ شب اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 414242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش