0
Sunday 12 Oct 2014 10:42

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط
اسلام ٹائمز۔ خارجہ امور اور قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم کے قومی سکیورٹی کے مشیر سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر رہی ہیں۔ بھارت نے یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، اس دوران بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے جن میں 9 پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں۔ بھارتی فائرنگ پر پاکستان نے ذمہ داری کےساتھ جوابی کارروائی کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو یاد دہانی کروا رہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے وہ اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکو حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 414248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش