0
Sunday 2 Nov 2014 22:40

پشاور میں 8 محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزید ہوگئے

پشاور میں 8 محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ آج 8 محرم الحرام کو پشاور میں امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے مرکزی جلوس  شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک شہباز، محمد علی جوہر روڈ، محلہ خداداد، قصہ خوانی بازار، کوچہ رسالدار، جہانگیر پورہ، گل بادشاہ جی، چوک کوہاٹی گیٹ، و آخوند آباد، چرچ روڈ سے ہوتا ہوا شام کو دوبارہ اسی امام بارگاہ نجف علی شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، اس دوران سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، امامیہ سکاؤٹس اور وحدت سکاؤٹس کے رضاکار سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ فرائض سرانجام دے رہے تھے، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شریک تھے، علاوہ ازیں شہزادہ علی اصغر (ع) کی یاد میں (بچوں کا جلوس) برآمد ہوا، جعفریہ سٹریٹ سے جلوس مہندی برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محلہ حسینیہ سے ہوتا ہوا جعفریہ سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ پشاور شہر، صدر، وڈپگہ میں مجلس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 417774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش