0
Wednesday 12 Nov 2014 17:34

کربلا محض ایک تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے، تہور عباس

کربلا محض ایک تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے، تہور عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس نے کہا ہے کہ کربلا محض ایک تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے، جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کرکے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹیز میں یوم حسین (ع) کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقا کا سبب بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین (ع) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں، جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیا۔ ملک میں جاری دہشت گردی ناامنی جیسی آفات کا مقابلہ صرف اور صرف باہمی اتحاد و وحدت سے ممکن ہے، جس کے احیا کے لئے عملی کوششیں کرنا ہمارے فرائض دینی میں سے ہے، یہ گوشہ نشینی کا نہیں بلکہ میدان میں حاضر رہنے کا وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 419179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش