0
Monday 24 Nov 2014 19:07

کراچی پولیس کی کارروائی، کالعدم دہشتگرد تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی، کالعدم دہشتگرد تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے ہے، جو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت امام بارگاہوں اور پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 421234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش