0
Monday 24 Nov 2014 19:50

تحریک انصاف کا 30 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسہ کا اعلان

تحریک انصاف کا 30 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسہ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 30 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کردیا ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت کو کہہ دیا 30 نومبر کا پروگرام جلسہ ہے دھرنا نہیں، ہم نے آج تک پُرامن جلسے کئے ہیں، آئندہ کا انحصار حکومتی رویے پر ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی سفیروں سے ملاقات معمول کی بات ہے، حکومت کو کہہ دیا 30 نومبر کا پروگرام جلسہ ہے دھرنا نہیں، ہم نے آج تک پُرامن جلسے کئے ہیں، آئندہ کا انحصار حکومتی رویے پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہمارے پوسٹرز پھاڑے گئے لیکن پُرامن رہے، انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج حق ہے، کسی صورت نہیں رکیں گے، گرفتاریاں ہوئیں تو غیر جمہوری اقدام ہوگا، 30 نومبر کے جلسے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش