0
Monday 1 Dec 2014 03:00

راولپنڈی میں میڈیا کی گاڑیوں پر کریکر حملہ، 3 افراد زخمی، گاڑیوں کو نقصان

راولپنڈی میں میڈیا کی گاڑیوں پر کریکر حملہ، 3 افراد زخمی، گاڑیوں کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹر چیج پر یکے بعد دیگر تین کریکر حملوں میں اب تک نیوز کے رپورٹر، کیمرہ مین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، دھماکوں سے تین ٹیلی ویژن چینلز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کے جلسے سے واپس آتے ہوئے اب تک نیوز کی گاڑی کو راولپنڈی فیض آباد انٹر چینج پر کریکر حملے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک نیوز کے کیمرہ مین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اب تک نیوز کے مطابق حملہ آور راولپنڈی کی طرف سے آئے تھے۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے، جس کی آڑ میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکوں کے وقت انٹر چینج پر ٹریفک رواں دواں تھی اور لوگ تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ دھماکوں سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ کریکر میں بال بیرنگ کی بڑی تعداد استعمال کی گئی جس کی وجہ سے دیگر چینلز کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف، عمران خان، الطاف حسین سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعت کے رہنماوں نے اب تک نیوز کی ڈی ایس این جی پر کریکر حملے کی مذمت کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب سوچے سمجھتے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا میڈیا کو دھمکایا گیا اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا جاسکتا ہے۔ تاہم ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 422382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش