0
Wednesday 7 Jan 2015 18:28

آئی ایس او ملتان کا پہلا اجلاس عمومی 10 جنوری سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں ہوگا

آئی ایس او ملتان کا پہلا اجلاس عمومی 10 جنوری سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی برائے سال "تجدید عہد" 2014-2015. 10، 11 جنوری بروز ہفتہ اتوار جامعہ شہید مطہری چوک قذافی ملتان میں منعقد ہوگا۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر قمر علی رضا نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس عمومی میں ڈویژن بھر کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان شریک ہوں گے۔ پہلے اجلاس عمومی میں سالانہ پروگرام کی منظوری اور ڈویژنل کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں سابق مرکزی اور ڈویژنل صدور سمیت علمائے کرام اور سینیئر احباب شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی صدر تہور حیدری کی شرکت بھی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 431009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش