0
Tuesday 24 Feb 2015 22:22

گورنر کی تقرری گلگت بلتستان سیلف گورنمنٹ آرڈیننس 2009ء کیمطابق کی گئی، برجیس طاہر

گورنر کی تقرری گلگت بلتستان سیلف گورنمنٹ آرڈیننس 2009ء کیمطابق کی گئی، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گورنر بلتستان کا تقرر وفاق نے سیلف امپاورنمنٹ آرڈیننس 2009ء کے تحت قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جبکہ سابق گورنر کا تقرر بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے اسی قانون کے تحت کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کا علیحدہ عدالتی اور گورننس کا نظام ہے جو گلگت بلتستان سیلف امپاورنمنٹ آرڈیننس 2009ء کے تحت ہے اور یہ آرڈیننس پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے پاس کیا اور اسی کے تحت سابق گورنر کے عہدے پر قمر زمان کائرہ تعینات رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کی شق 20 کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے گورنر کا تقرر کرنا ہوتا ہے اور میری بطور گورنر تعیناتی میں تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور گلگت بلتستان میں اچھے اسلوب حکمرانی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں، دیامر بھاشا ڈیم، کارڈیالوجی یونٹ جیسے میگا ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی نگرانی کی جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لاﺅں گا۔
خبر کا کوڈ : 442874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش