0
Sunday 17 May 2015 19:53

یکساں نصاب اور نظام تعلیم کا نفاذ ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، سراج الحق

یکساں نصاب اور نظام تعلیم کا نفاذ ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہوگا، کراچی میں ایک تنظیم نے سیاسی بنیادوں پر پولیس میں ہزاروں بھرتیاں کرائیں۔ اسلام آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دسویں جماعت تک یکساں نصاب اور نظام تعلیم کا نفاذ ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی اور ریاستی دبائو سے آزاد ایک ایسا سچائی کمیشن بنایا جائے جو آئے روز کے واقعات سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے ہنی مون کے دوسال گزر گئے ہیں، عوام کو لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے نجات دلائیں اور آنے والے بجٹ میں دفاع کے بعد سب سے زیادہ خرچ تعلیم پر کریں۔
خبر کا کوڈ : 461409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش