0
Tuesday 21 Jul 2015 20:31

اسکردو، گنگچھے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث سات غیر ملکی کوہ پیماء تا حال محصور

اسکردو، گنگچھے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث سات غیر ملکی کوہ پیماء تا حال محصور
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گنگچھے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث سات غیر ملکی کوہ پیماء چھ روز سے محصور ہیں۔ تودہ گرنے سے چین اور جاپان کے دو کوہ پیما زخمی جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما لاپتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان کے ضلع گنگچھے میں براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران وہاں برفانی تودہ گرنے سے سات غیر ملکی کوہ پیما چھ روز سے محصور ہیں، اسی دوران چین اور جاپان کے دو کوہ پیماء زخمی ہوگئے جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما ثمر علی لاپتہ ہے۔ اٹھارہ رکنی غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم برفانی تودے کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہو گئی ہے، سیلابی بارشیں، موسم کی سختی اور زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی گنگچھے کے مطابق اٹھارہ رکنی غیر ملکی کوہِ پیما ٹیم براڈ پیک سرکرنےکی کوشش کر رہی تھی، ڈی سی گانچھے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیلاب کے باعث ہوشے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ڈی سی گانچھے نے بتایا کہ مقامی پورٹر بھی لاپتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 475098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش