0
Saturday 22 Aug 2015 21:48

نیب نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالے مبینہ گھپلوں پر چھان بین کا آغاز کر دیا

نیب نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالے مبینہ گھپلوں پر چھان بین کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے گلگت بلتستان میں جاری منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات میں ابتدائی مدد کے لئے وزیراعلٰی انسپکشین کمیشن کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ اور پانی و بجلی کے منصوبوں سے متعلق ہونے والی تمام انکوائریز کی کاپیاں بھی حاصل کر لی ہے تاکہ احتساب بیورو کو بروقت منصوبوں کی نشاندہی کیساتھ ایسے منصوبے جن میں زیادہ سے زیادہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے سرکاری آفیسران کی بھی صحیح معنوں میں نشاندہی ہو سکے۔ ذرائع مطابق  احتساب بیورو نے اپنی توجہ ایسے ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز کی ہے جس میں سرکاری آفیسران نے ماضی کے حکومتوں اور سیاستدانوں کے دباو میں آکر کئی بڑے منصوبوں کے پی سی ون سے ہٹ کر توثیق (ریوائیز) کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتوں اور سیاستدانوں کے دباو میں کئی سرکاری محکموں کے آفیسران نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی ایسے گھوسٹ ترقیاتی منصوبے بھی سامنے آئے ہیں جن کے نام پر قومی خزانے کے کروڑوں روپے ہڑپ کیے گئے ہیں لیکن زمین پر اب تک ایسے منصوبوں کا وجود نہیں ہے۔ احتساب بیورو نے ایسے بیمار ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے جو کہ کئی برس گزرنے کے باوجود تاحال نا مکمل نہیں۔ ایسے منصوبوں کی بھی انتہائی باریک بینی کیساتھ ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں زیادہ تر بے ضابطگیاں، سڑکوں، عمارتوں، پلوں، واٹرچینلز کی مرمت کیساتھ حفاظتی بند کے تعمیراتی کاموں میں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 481362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش