0
Monday 14 Sep 2015 19:53

گلگت، دیامر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

گلگت، دیامر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں گلگت سے اضافی نفری کو بھی طلب کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے تانگیر کا ہنگامی دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور چھشی نالے میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری ممکن بنانے کا حکم دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھشی واقعے کے ملزموں کے خلاف ضلع دیامر میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان تانگیر پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے آپریشن کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں اور اُن کو فراہم کئے گئے وسائل کا جائزہ لیا اور جوانوں سے ملے۔ اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس افسروں اور جوانوں سے گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور پولیس جوانوں کو باندھ کر اسلحہ لوٹنے والے دہشتگردوں کو اپنے کئے کی سزا ضرور دی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا لوٹا گیا اسلحہ برآمد نہیں ہوتا ہم کسی طور چین سے نہیں بیٹھ سکتے جس کے لئے ہمارا عزم مضبوط ہے۔ آئی جی نے افسروں اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی ہمارے لئے کُھلا چیلنج ہے اور اُس چیلنج کو پورا کرنا ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ اُنہوں نے ڈی آئی جی دیامر رینج عنایتُ اللہ فاروقی کو آپریشنل ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
خبر کا کوڈ : 485617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش