0
Sunday 4 Oct 2015 00:05

پاک چین سرحد 10 روز کیلئے بند، دونوں ممالک کے مابین تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں معطل

پاک چین سرحد 10 روز کیلئے بند، دونوں ممالک کے مابین تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر واقع سرحد کو 10 روز کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر واقع سرحد کو 10 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام انقلاب چین کی 66 ویں سالگرہ کی 10 روزہ تعطیلات کی مناسبت سے اٹھایا گیا ہے۔ سرحد کی بندش سے دونوں پڑوسی دوست ممالک کے درمیان تجارتی و سیاحت سرگرمیاں عارضی طو رپر معطل ہو گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ سرحد کو 12 روز بعد کھول دیا جائیگا کیونکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان واحد زمینی رابطہ خنجراب پاس گلگت بلتستان کے ذریعے ہے۔
خبر کا کوڈ : 488837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش