0
Monday 5 Oct 2015 20:23

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ آج کی پیشی کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین سے منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے، انٹرویو مکمل ہونے کے بعد الطاف حسین کے وکلا نے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔  پیشی کے موقع پر الطاف حسین کو پچھلے دروازے سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا، سدک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے اردو مترجم کا بندوبست بھی کیا گیا، اور الطاف حسین کو بتایا گیا کہ پچھلے ایک برس کے دوران تفتیش میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔  جس کے بعد الطاف حسین نے اپنے قانونی ماہرین سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی رہنما ندیم نصرت، محمد انور، فاروق ستار، بیرسٹرسیف، بابرغوری اور دیگر بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ الطاف حسین کو پہلی بار گذشتہ سال 3 جون کو گرفتار کیا گیا، جب اسپیشل آپریشن یونٹ کے تفتیش کاروں نے کئی گھنٹے تک الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی۔ بعدازاں انہیں ضمانت پر رہائی ملی اور آخری بار رواں سال جولائی میں ضمانت کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی گئی تھی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم سے متعلق مسلسل تحقیقات کررہی ہے، اس کیس میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت 7 افراد نامزد ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ رقم کن ذرائع سے حاصل کی گئی اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آج کی پیشی کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین سے منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے، انٹرویو مکمل ہونے کے بعد الطاف حسین کے وکلا نے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔ پیشی کے موقع پر الطاف حسین کو پچھلے دروازے سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا، سدک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے اردو مترجم کا بندوبست بھی کیا گیا، اور الطاف حسین کو بتایا گیا کہ پچھلے ایک برس کے دوران تفتیش میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔  جس کے بعد الطاف حسین نے اپنے قانونی ماہرین سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی رہنما ندیم نصرت، محمد انور، فاروق ستار، بیرسٹرسیف، بابرغوری اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 489133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش