0
Saturday 8 Jan 2011 12:37

امریکا کو پاکستان کے مالی اور گورننس معاملات میں مداخلت کا حق ہے،امریکی سفیر

امریکا کو پاکستان کے مالی اور گورننس معاملات میں مداخلت کا حق ہے،امریکی سفیر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو فنڈز فراہم کرتا ہے اسلئے اسے پاکستان کے مالی اور گورننس کے معاملات میں مداخلت کا حق ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ امداد دیتا ہے جو قرضوں سے مختلف ہے۔ اس لئے امریکا کو پاکستان کے مالیاتی اور گورننس کے معاملات میں مداخلت کا حق ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا پاکستان سے مطالبات کر رہا ہے، لیکن عزت و احترام کے ساتھ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق ہلیری کلنٹن کا بیان غلط طور پرپیش کیا گیا۔
 کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہو تو ضرور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت تجارت شروع ہو جائے تو اس سے نہ صرف تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ امریکی سفیر نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ امریکا شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے پاکستان پردباؤ ڈال رہا ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیلئے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈال رہا۔ اسلام آباد میں ایک مذاکرے سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ امریکی تعاون کا مقصد پاکستانی عوام کو اپنے مسائل خود حل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت تجارت سے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی خوشحالی آسکتی ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 49556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش