0
Thursday 13 Jan 2011 13:01

صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی،ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے

صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی،ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے
 مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ہرزہ سرائي کرتے ہوئے ایران پر حملوں کی بات کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا ہےکہ ایران کو ایٹمی سرگرمیون سے روکنے کے لئے اس پر امریکہ کی کمانڈ میں حملے کئےجانے چاہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو ایٹمی سرگرمیوں سے روکنے کے لئے پابندیاں کافی نہیں ہیں بلکہ اس پر مزید دباو ڈالنے کے لئے فوجی اقدامات کی ضرورت ہے۔ صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائي ایسے عالم میں جاری ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانوں سے کوئی انحراف نہیں پایا جاتا۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائیہ اسکی ایٹمی تنصیبات کا معاینہ کر سکتے ہیں۔ 
یاد رہے صیہونی حکومت کا یہ پروپگينڈا اس عالم میں جاری ہے کہ مغربی حکومتوں کے مطابق قدس کی غاصت حکومت کے پاس سیکڑوں ایٹمی وارہیڈز ہیں اور وہ آئی اے ای اے کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معاینے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 50327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش