0
Friday 14 Jan 2011 22:55

کراچی،پوپ بینی ڈکٹ اپنے عہدے کا پاس کریں اور پاپی نہ بنیں،پروفیسر غفور احمد

کراچی،پوپ بینی ڈکٹ اپنے عہدے کا پاس کریں اور پاپی نہ بنیں،پروفیسر غفور احمد
 کراچی:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ اپنے عہدے کا پاس کریں اور پاپی نہ بنیں،ہم تمام انبیائے کرام کو ماننے والے ہیں اور کوئی مسلمان اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ نبی کریم کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی کی جائے۔ حکومت توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی نہ کرنے کی واضح یقین دہانی کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوپ بینی ڈکٹ کے بیان اور توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجام کے سلسلے میں جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر اسامہ بن رضی،گلشن اقبال ٹاﺅن کے سابق ناظم عبد الوہات اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حرمت رسول پہ جان بھی قربان ہے، توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی نہ منظور۔ پوپ،ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرو اور دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غفور احمد نے مزید کہا کہ پوپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اپنے عہدے کا پاس کریں اور وہ پاپی نہ بنے۔ مسلمان اس بات کو برداشت نہں کر سکتے کہ نبی اکرم  کی شان میں ادنیٰ درجے کی بھی گستاخی کی جائے،ہم تمام انمباء کرام کے ماننے والے ہیں اور ان کا احترم کرتے ہیں اور ان پر ایمان لاتے ہیں۔ لیکن ہم کبھی اس بات کو گوارا نہیں کر ینگے کہ اسلام پر سرکار دو عالم  پر اور مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوپ نے جو بیان دیا ہے اس سے ان کا عہدہ بدنام ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمان اس بات کو گوارا نہیں کر سکتے کہ نبی مہربان  کی شان میں گستاخی کی جائے۔ اسامہ بن رضی نے کہا کہ پوپ بینی ڈکٹ وہی شخص ہے جس نے سب سے پہلے ناموس رسالت کے سلسلے میں نازیبا الفاظ ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عقیدت کا سرچشمہ نبی کریم کی ذات سے وابستہ ہے اس پر حملہ کرنے والے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، توہین رسالت کے واقعات دراصل 9/11کے بعد چلنے والی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کو پاکستان میں توہین رسالت کا قانون ایک آنکھ نہیں بھا رہا بد قسمتی سے ہمارے حکمران بھی دشمن کا کھیل کھیل رہے ہیں، سیکولر ازم کے دعویدار حکمرانوں نے پاکستان کے آئین اور قانون کو کھیل بنا دیا ہے۔ سلمان تاثیر نے پاکستان کا سلمان رشدی بننے کی کوشش کی اس لیے وہ اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پوپ اور امریکا توہین رسالت کر رہے ہیں، انھیں کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان کے داخلے معاملات میں مداخلت کریں۔
خبر کا کوڈ : 50506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش