0
Tuesday 18 Jan 2011 12:06

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارتی و اسرائیلی ایجنسیاں ملوث ہیں،ذرائع

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارتی و اسرائیلی ایجنسیاں ملوث ہیں،ذرائع
 لندن:اسلام ٹائمز-پاکستان کو غیر مستحکم اور معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی منظم بین الاقوامی سازش بیرون ملک سرگرمی سے جاری ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی"را" اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی"موساد" کے باہمی تعاون سے بھارت اور افغانستان میں خفیہ نیٹ ورک کام کر رہا ہے کراچی اور کوئٹہ کے شہروں کو خون میں نہلانے اور ان اہم شہروں کا سکون برباد کر کے وہاں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بننے والے بعض پاکستانی سیاسی عناصر بھی ان قوتوں کا آلہ کار بن رہے ہیں ان عناصر کو بھاری مالی امداد اور جدید اسلحہ اور گاڑیوں کی فراہمی کے علاوہ سفری سہولتیں سفارت کاری کے نام پر حاصل ہیں بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر اور کراچی میں مختلف لسانی قوتوں کو منظم کر کے آپس میں لڑروانے کی حکمت عملی انکا ایجنڈا ہے۔ 
بعض دارالحکومتوں میں خفیہ ہاتھ ان پاکستان دشمن قوتوں کو منظم کر رہے ہیں ان میں خود بھارت اور افغانستان میں بعض سفارتی مشن بھی سرگرم ہیں، حیران کن امر یہ ہے کہ غیر ملکی عناصر کھلے عام پاکستان کے اہم شہروں کے دورے کرتے ہیں اور ان دوروں اور انکے قیام کے سلسلے کو ریسرچ اور چیرٹی کا نام دیکر ان کی سرگرمیوں کا نوٹس نہیں لیا جاتا اور پھر یہ عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس سارے نیٹ ورک میں سفارتی اصولوں کو نظرانداز کر کے پاکستان کے اہم شہروں میں غیر ملکی سفارتی نمائندوں کو عوامی سطح پر تمام سہولتیں فراہم کرنا بھی سوالیہ نشان ہے جو کہ عوام کے بعض سیاسی اور مذہبی حلقوں میں اپنی رسائی رکھتے ہیں اور ان سے میل جول کو سماجی رابطوں کا نام دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 50957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش