0
Friday 4 Feb 2011 12:11

مشرق وسطیٰ میں عوامی بیداری،عرب دنیا اور شمالی افریقہ کے حکمران خوفزدہ

مشرق وسطیٰ میں عوامی بیداری،عرب دنیا اور شمالی افریقہ کے حکمران خوفزدہ
قاہرہ:اسلام ٹائمز-مشرق وسطیٰ میں عوامی بیداری کی لہر نے عرب دنیا اور شمالی افریقہ کے حکمرانوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ اقتدار کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھنے والے یہ نام نہاد رہنما اب اپنی غلطیوں کا اعتراف اور مستقبل میں صحیح طریقے سے کام کرنے کے وعدے کر رہے ہیں۔ الجزائر میں اپوزیشن نے بارہ فروری سے مظاہروں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ عوامی احتجاج سے بچنے کے لئے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا نے لوگوں کو مزید سیاسی آزادی دینے، ملک میں 19 سال سے نافذ ہنگامی حالت جلد ختم کرنے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور میڈیا کو آزادی دینے کے وعدے کئے ہیں۔ تاہم ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود دارالحکومت میں مارچ پر پابندی برقرار رہے گی۔ 
شمالی افریقہ کے ایک اور ملک مراکش میں بھی اپوزیشن نے اصلاحات اور حکومت کے خاتمے کے لئے بیس فروری سے پُرامن مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ اسے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ شہری اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے آزاد ہیں لیکن مظاہرے قومی مفادات اور آئینی اقدار کے لئے نقصان دہ نہیں ہونے چاہئیں۔ 
ادھر اردن میں شاہ عبداللہ دوم نے اپوزیشن جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔ صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق شاہ نے اعتراف کیا کہ اصلاحات کی رفتار سست ہے۔ تاہم انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جامع اصلاحات اور ملک کو جدید بنانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں گے۔ تیونس میں مظاہروں کا سلسلہ تھم چکا ہے لیکن مفرور صدر زین العابدین بن علی کی باقیات کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تیونس کی حکومت نے سابق صدر کے مقرر کردہ تمام چوبیس علاقائی گورنروں کو ہٹا دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 53246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش