0
Sunday 20 Feb 2011 09:47

عبادالرحمان کو کچلنے والی امریکی گاڑی کی برآمدگی اور ڈرائیور کا گرفتار نہ ہونا پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، لیاقت بلوچ

عبادالرحمان کو کچلنے والی امریکی گاڑی کی برآمدگی اور ڈرائیور کا گرفتار نہ ہونا پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عبادالرحمن کو قتل کرنے والا امریکی واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔ منصورہ سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی قونصل جنرل کے دفتر سے گاڑی برآمد اور اس میں سوار امریکیوں کو گرفتار نہ کرنا پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ پنجاب حکومت نے سوائے مرکز کو خط لکھنے کے کوئی کاروائی نہیں کی حالانکہ قتل کے مجرموں کو پکڑنا اس کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے دو افراد کو قتل کیا جبکہ امریکی قونصل خانے کی گاڑی میں آنے والوں نے عبادالرحمن کو گاڑی تلے کچل کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اور اب اطلاعات ہیں کہ قاتل امریکی اپنے ملک واپس پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس ملی بھگت میں شامل ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اندر جو ریاستی دہشتگردی کرا رہا ہے وہ ریمنڈ ڈیوس کے دہشت گرد گروپ کی صورت میں مکمل بے نقاب ہو گئی ہے۔ جب سے امریکہ سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ ختم ہوا ہے ڈرون حملے، ٹارگٹ کلنگ اور دھماکے بھی بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو کوئی سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اس کو سفارتکار ظاہر کرنے کے حوالے سے بھی جو دستاویزات سامنے آئیں گی وہ بوگس اور فراڈ پر مبنی ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کے ورثا نے جس جرا ت کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ جماعت اسلامی شہدا کے ورثا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گی۔

خبر کا کوڈ : 55590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش