0
Sunday 20 Feb 2011 09:41

ریمنڈ ڈیوس کیس میں پاکستان کو اپنی خودمختاری ثابت کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمن

ریمنڈ ڈیوس کیس میں پاکستان کو اپنی خودمختاری ثابت کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز-جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو جعلی استثناء دلوانے کی کوششیں کرنے کے بجائے پاکستانی عدالتوں کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ بھارت سے واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں پاکستان کو اپنی خود مختاری ثابت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ کو رہا کرنے سے غلط روایت پڑے گی۔ پیپلزپارٹی سے اتحاد سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کا موقف بڑا واضح ہے۔ حکومت مدد مانگ رہی ہے لیکن وہ انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں سے مشاورت نہیں کرتی جبکہ مسلم لیگ ن کسی دوسری جماعت کو اپوزیشن میں شامل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہ وقت سے قبل انتخابات کا دار و مدار حکومت پر ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل کا دوبارہ قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ہونے والی ملاقات بارے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ بھارتی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات میں سر فہرست لانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 55591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش